1 جولائی 2015 - 10:05
افغانستان: ننگرہار میں ڈرون حملے، متعدد افراد ہلاک

افغانستان کے ننگرہار صوبے میں کئے گئے ڈرون حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی نے ایک فوری رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی فوج کے ڈرون حملے میں چودہ افغان باشندے ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ کارروائی افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں انجام دی گئی ہے۔ اس حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲